ï·º
فنا ہو جائے گی دنیا مہ و انجم نہیں ہوں گے
تیری مدØ+ت Ú©Û’ چرچے پھربھی آقا Ú©Ù… نہیں ہوں Ú¯Û’
ہر اک فانی ہے شے اور ذکر لا فانی تیرا ٹھہرا
تیری توصیف تب بھی ہو گی جب آدم نہیں ہوں گے
توسل سے انھی کے در کھلیں گے کامرانی کے
وہ جن پر ہاتھ رکھ دیں گے انہیں کچھ غم نہیں ہوں گے
کروڑوں وصف تیرے لکھ گئے اور لکھ رہے بھی ہیں
کروڑوں اور لکھیں گے مگر یہ کم نہیں ہوں گے
خدا کے گھر کا رستہ مصطفےٰ کے گھر سے جاتا ہے
وہاں سے جاؤ گے تو کوئی پیچ و خم نہیں ہوں گے
کریں Ú¯Û’ کس طرØ+ سے سامنا وہ روز Ù…Ø+شر کا
بتاؤ آسؔ جن کے سرورِ عالم نہیں ہوں گے
ï·º